خبرنامہ انٹرنیشنل

بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کی واپسی منسوخ کر دی

ڈھاکہ ۔ (ملت آن لائن) بنگلہ دیش نے سات لاکھ روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کی منصوبہ ترک کر دیا ہے۔ بنگلہ دیشی کمیشنر برائے مہاجرین ابوالکلام نے روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کا منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو ان کی خواہش کی بغیر واپس نہیں بھیجا جا سکتا۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے میانمار اور بنگلہ دیش کے مابین طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا سلسلہ وسط نومبر سے شروع کیا جانا تھا۔ انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں پہلے اس منصوبے کو قبل از وقت قرار دے چکی ہیں۔