خبرنامہ انٹرنیشنل

بنگلہ دیش نے میانمر کی حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ

ڈھاکہ: (ملت+اے پی پی) بنگلہ دیش نے میانمر کی حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز میانمر کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور حکام نے ان سے میانمر سے بنگلہ دیش میں داخل ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو واپس لے جانے کا مطالبہ کیا۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے موقف اختیار کیا گیا کہ روہنگیا میانمر کے شہری ہیں اور میانمر کی حکومت کو ان کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کرنی چاہیں۔بنگلہ دیش کی حکومت نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لئے میانمر کی حکومت کو راکھائن ریاست میں بنیادی مسئلے پر توجہ دینا ہوگی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش میں 5ہزار روہنگیا مسلمان میانمر سے نقل مکانی کرکے پہنچے ہیں۔جبکہ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت 3 لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان قیام پذیر ہیں۔