خبرنامہ انٹرنیشنل

بولٹن اسرائیل کو ایران پر حملے کے لیے اکساتے رہے،شاؤل موفاز

بولٹن اسرائیل کو ایران پر حملے کے لیے اکساتے رہے،شاؤل موفاز

تل ابیب(ملت آن لائن)اسرائیل کے سابق وزیر دفاع جان شاؤل موفاز نے کہا ہے کہ امریکا کے قومی سلامتی کے نو منتخب مشیر جون بولٹن جب اقوام متحدہ میں امریکا کے مندوب تھے تب وہ اسرائیل کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ شاؤل موفاز جو 2002ء سے2006ء تک اسرائیل میں وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات رہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نے تل ابیب میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میں جون بولٹن کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب تھے۔ سابقوزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر اور سابق سفیر جارج بش جونیئرکے دوران میں اسرائیلی قیادت کو ایران کیخلاف فوجی کارروائی پر اکساتے رہے۔خیال رہے کہ جون بولٹن اگست 2005ء سے دسمبر 2006ء تک اقوام متحدہ میں امریکا کے سفیر رہے ہیں۔ انہوں نے سنہ2015ء میں چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پائے جوہری معاہدے کی ڈٹ کر مخالفت کی تھی۔2015ء کو جون بولٹن کا ایک مضمون اخبار میں شائع ہوا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران کو جوہری بم بنانیسے روکنے کے لیے تہران پر بم باری کی جائے۔