خبرنامہ انٹرنیشنل

بولیویاکے نائب وزیرداخلہ کو قتل کردیاگیا

بولیویا:(اے پی پی) بولیویا کے نائب وزیرداخلہ کو قتل کردیاگیا، حکام نے وزیر کے قتل کا الزام ہڑتال پر بیٹھے کان کنوں پر لگایا ہے۔ نائب وزیر داخلہ گزشتہ روز مذاکرات کے لیے مظاہرین کے پاس گئے تھے۔ وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر داخلہ روڈولفو کے قتل کا الزام ان کان کنوں پر عائد کیا ہے جو کئی دنوں سے مزدوروں کے قوانین میں ترمیم کے مطالبے پر احتجاج کر رہے ہیں ۔ حکام کے مطابق روڈولفو گزشتہ روز مذاکرات کیلئے ان مظاہرین کے پاس گئے تھے،جس کے بعد انھیں اغوا کرلیا گیاتھا۔وزیر داخلہ نے اس قتل کو بزدلانہ اور وحشیانہ قرار دیا۔