لاپا ۔ (اے پی پی) بولیویا میں طیارہ گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔ بولیوین میڈیا کے مطابق دارلحکومت لاپازمیں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سیکورٹی ادارے کے افسر ماوریسو میراندا نے بتایا کہ ٹرینیڈاڈ شہر کے لیے ٹیک آف کرنے والا سیسنا 206 طیارہ پرواز کے کچھ دیربعد شمالی علاقے میں ایک بازار پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نیجہ میں 4 افراد ہلاک اور 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔