خبرنامہ انٹرنیشنل

بولیویا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 2 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

بولیویا میں طوفانی

بولیویا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 2 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

سوکرے: (ملت آن لائن) جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ بولیویا انتظامیہ کے مطابق 50 ہزار کے قریب خاندان کھلے آسمان تلے موجود اور امداد کے منتظر ہیں جبکہ بارشوں سے آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بولیویا کے صدر نے صورتحال کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ بولیویا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کم از کم 50 ہزار خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔

………………………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…لندن: جنوب مغربی ریلوے سروس کی ٹرین میں تین دھماکے

لندن: غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق جنوب مغربی ریلوے سروس کی ٹرین میں تین دھماکے ہوئے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین میں دھماکے بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابی کی وجہ سے ہوئے۔ دوسری جانب دھماکوں کی وجہ سے جنوب مغربی ریلوے سے سینکڑوں مسافروں کو ایمرجنسی نکال دیا گیا۔