خبرنامہ انٹرنیشنل

بچے نے برطانوی ملکہ الیزبیتھ کو شرمسار کردیا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

لندن (ملت + آئی این پی) برطانوی ملکہ الزبیتھ کو ایک بچے نے شرمسار کردیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ایک بچے نے ملکہ الیزبیتھ کو پھولوں کا گل دستہ پیش کرنے سے انکار کردیا۔ ہوا یوں کہ لندن میں شاہی محل میں حالیہ جنگ میں مارے جانے والے برطانوی فوجیوں کی یادگار کے افتتاح کے موقع پر ایک برطانوی فوجی جوڑے نے ملکہ الیبزا بیتھ اور ان کے شوہر شہزادہ فیلپ ڈوق آف اڈنبرہ کو اپنے بچے کے ہاتھ سے پھولوں کا ایک گل دستہ پیش کرنے کی تیاری کی۔شاہی پروٹوکول کے مطابق بچے کو ملکہ سے ملایا گیا تو بچے نے نہایت لا ابالی پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ملکہ کو پھولوں کا گل دستہ پیش نہ کیا بلکہ ان کی طرف متوجہ ہونے کے بجائے اپنی والدہ سے لپٹ گیا۔ملکہ الیزابیتھ ایک بچے کے ہاتھوں سامنا کرنے والی اس شرمندگی کے باعث خون کے گھونٹ پی کر رہ گئیں، انہوں نے بچے کی جانب سے شاہی پروٹوکول کو دیوار پر دے مارنے کے واقعے کو نظر انداز کرنے کے لیے اپنے ہونٹوں پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کی مگر ان کے چہرے کے تاثرات بتا رہے تھے کہ انہیں اس واقعے پر سخت سبکی ہوئی ہے کیونکہ ایک بچے نے ان کے ساتھ ہاتھ ملانے اور انہیں پھولوں کا گل دستہ پیش کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بچے کی اس معصومانہ حرکت پر اس کے والدین بھی شرمندہ ہوئے۔ جب بچے نے ملکہ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گو آس پاس کھڑے حکومتی اور فوجی عہدیدار بھی ہنس دیے۔