خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت، الٰہ آباد کے بعد شملہ کا نام تبدیل کرنے کی تیاری

نئی دہلی۔(ملت آن لائن) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی مقامی حکومت نے کے دارالحکومت شملہ کا نام تبدیل کرنے کی تیاری شروع کر دی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر نے شملہ میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریزوں کی حکومت سے قبل شملہ کا نام شیاملہ تھا اور قدیم نام بحال کرنے کے لئے ہماچل پردیش کی حکومت عوام سے رائے طلب کرے گی۔ اتر پردیش حکومت کی جانب سے الٰہ آباد کا نام تبدیل کرنے کے بعد ہماچل پردیش کے وزیر صحت وپن پرمار نے کہا کہ نام تبدیل کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ شملہ 1864ء سے ہندوستان کی آزادی تک ملک کا گرمائی دارالحکومت رہا۔شملہ کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ وشوا ہندوپریشد برسوں سے کرتی چلی آرہی ہے لیکن 2016ء میں ریاست کے وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ نے اس مطالبہ کو یہ کہہ کر مسترد کردیا تھا کہ شملہ بین الاقوامی حیثیت کا حامل شہر ہے