چنائے ۔ (اے پی پی) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دلت نوجوان کو اونچی ذات کی لڑکی سے شادی کے جرم میں بھرے بازار میں دن دیہاڑے تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ وی شنکر نے 19 سالہ کوشیلہ سے 8ماہ قبل شادی کی لیکن کوشیلہ کے والدین اس شادی سے خوش نہیں تھے۔ موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد نے وی شنکر کو تامل ناڈو کے علاقے تیرو پور میں ایک مصروف بازار میں سڑک پر پکڑ کر مارنا شروع کردیا ور اسے جان سے مار دینے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں واقع میں وی شنکر کی بیوی کوشیلہ بھی زخمی ہوئی جسے بعد ازاں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے