خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت، مٹی کے تودے تلے دب کر 15 افراد ہلاک،2لاپتہ افراد کی تلاش جاری

گھوہاٹی(آئی این پی)بھارت کے شمال مغربی سرحدی علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اروناچل پردیش کے ایک سیاحتی مقام توانگ میں پیش آیا جہاں مٹی کا تودہ مزدوروں کے ایک کیمپ پر گرا جو ایک تعمیراتی مقام کے قریب واقع تھا۔ امدادی کارکنوں نے اب تک 15 لاشیں ملبے تلے سے نکال لی ہیں جبکہ مزید دو افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔3 مزدوروں کو زندہ بچالیا گیا جنھیں معمولی زخم آئے ہیں۔