خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت، کشتی کے حادثہ میں 17 افراد ہلاک

بھارت، کشتی کے حادثہ میں 17 افراد ہلاک
حیدر آباد: (ملت آن لائن) بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں کشتی کے حادثہ میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں دریائے کرشنا میں کشتی الٹنے سے 41 افراد ڈوب گئے جن میں سے اب تک 17افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ امدادی کارکنوں نے اب تک دریا سے 16افراد کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کو سوار کرنے کے باعث پیش آیا۔ حکام نے حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔