خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت؛ مسافر بس دریا میں جا گری، 32 افراد ہلاک

بھارت؛ مسافر بس دریا میں جا گری، 32 افراد ہلاک
جے پور:(ملت آن لائن) بھارتی ریاست راجھستان میں تیز رفتار مسافر بس دریا میں جا گری جس سے 32 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ مدھپور کے علاقے دوبی میں پیش آیا جہاں ہفتے کی علی الصبح زائرین سے بھری ایک مسافر بس کے ڈرائیور نے اوور ٹیکنگ کی جس سے بس بے قابو ہوئی اور پل کی دیوار توڑ کر دریا میں جا گری۔ بس 100 فٹ کی اونچائی سے دریا میں گری جس سے بس ڈرائیور اور 32 مسافر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے 32 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، حادثے میں زیادہ تر افراد ڈوبنے سے ہلاک ہوئے جب کہ تین افراد شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس حکام کےمطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق اتر پردیش، مدھیا پردیش، راجھستان اور آسام ہے۔