خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت؛ کول پاور پلانٹ میں دھماکے، 18 افراد ہلاک

بھارت؛ کول پاور پلانٹ میں دھماکے، 18 افراد ہلاک

لاہور: (ملت آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک کول پاور پلانٹ میں ہونے والے دھماکے سے اٹھارہ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ رائے بریلی میں واقع 1500 میگاواٹ پاور ہائس کے بوائلر میں ہوا۔ دھماکے سے پانچ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا یونٹ تباہ ہو گیا جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کا کام جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق پاور ہاؤس کا ایک بوائلر اچانک بند ہو گیا اور پھر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث موقع پر موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

جنوبی کوریا کے صدرمون جے ان نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری ہتھیاروں سے مسلح شمالی کوریا کو کبھی بھی قبول نہیں کرے گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ایک تقریر کے دوران صدر مون نے جنوبی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا خود اپنا ذخیرہ تیار کرنے یا اسے اپنے پاس رکھنے کے خیال کو بھی مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم جزیرہ نما کوریا میں جو کچھ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ ہے امن۔ اس لیے جزیرہ نما کوریا میں کبھی کوئی مسلح تنازع نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں ہماری پیشگی منظوری کے بغیر کوئی بھی فوجی اقدامات نہیں ہو سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کا مشترکہ اعلامیہ۔ جنوبی اور شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق جزیرہ نما کوریا کے مشترکہ اعلامیے کے تحت، ہم شمالی کوریا کو ایک جوہری طاقت کے طور پر نہ تو قبول اور نہ ہی تسلیم کر سکتے ہیں۔صدر نے کہا کہ جنوبی کوریا بھی نہ تو جوہری ہتھیار بنائے گا اور نہ ہی اسے اپنی ملکیت میں رکھے گا۔