خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت:انتہا پسند ہندؤں کی مسلمان دشمنی پاگل پن میں تبدیل

نئی دہلی (آئی این پی)انتہا پسند ہندؤں کی مسلمان دشمنی پاگل پن میں بدلنے لگی، انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد خواتین کو مسلح تربیت دے رہی ہے تاکہ مسلمانوں کے خلاف لڑائی میں انہیں بھی استعمال کیا جاسکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کے پارلیمانی انتخابی حلقے وارانسی، بنارس میں ہندو تنظیم خواتین کو مسلح تربیت دے رہی ہے جس میں مسلمانوں کو بطور دشمن پیش کیا جارہا ہے۔تربیتی کیمپ میں 11 اضلاع کی 100 سے زائد لڑکیوں کو جسمانی لڑائی، بندوق اور لاٹھی چلانے سمیت دیگر ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دی جارہی ہے۔ لڑکیوں کو تربیت دینے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔انتہا پسند ہندوں کی جانب سے عام مرد و خواتین کو مسلح تربیت نے پہلے سے مظالم کا شکار بھارتی مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔