خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت:بارات دیکھنےکی شوقین 26خواتین بالکونی نیچےگرنےسےزخمی

کانپور (آئی این پی)بھارت کے شہر کانپور میں بارات دیکھنے کی شوقین 26خواتین بالکونی نیچے گرنے سے زخمی ہو گئیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور کی دو منزلہ رہائشی عمارت پر دو درجن سے زیادہ خواتین نیچے سے گزرنے والی بارات دیکھنے جمع ہوئیں کہ بالکونی زیادہ وزن برداشت نہ کر سکی اور نیچے جا گری ۔ واقعے میں چھبیس خواتین زخمی ہو گئیں ، حادثے کی فوٹیج بارات میں شامل ایک مہمان نے اپنے موبائل میں قید کرلی۔