خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی آرمی چیف کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ ،سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی/جموں (آئی این پی)بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ ایک روزہ دورے پر مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے،جہاں انہوں نے سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کا ایک روزہ دورہ کیا،جنرل دلبیر سنگھ ادھمپور میں قائم شمالی کمان کے ہیڈ کوارٹرپہنچے تو ناردرن آرمی کمانڈر لیفٹینٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے ان کا استقبال کیا۔ایک دفاعی ترجمان کے مطابق لیفٹینٹ جنرل ہوڈا نے آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ کو مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی،آرمی چیف نے کورکمانڈر سے گفتگو کرتے ہوئے ہندواڑا کے واقعے اور موجودہ داخلی سلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیا۔