خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی ائر فورس کا ہیلی کاپٹر اتر کھنڈ میں گر کر تباہ

نئی دہلی ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) بھارتی ائر فورس کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شمالی ریاست اتر کھنڈ میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق ایم آئی – 17 وی ایس 75 نامی ہیلی کاپٹر چیمولی ضلع کے علاقہ مانا درہ میں تباہ ہوا جو کہ ریاست کے اترکھنڈ کے دارلحکومت والے شہر دہرادون کے مشرق میں 763 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ اس حادثہ میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا ۔ بھارتی مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراداور پائلٹ محفوظ رہا دریں اثناء بھارتی حکام نے حادثہ کی عدالتی تحقیقا ت کا حکم دے دیا ہے ۔