خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی آرمی چیف کی پھر پاکستان کو دھمکیاں

لاہور: (ملت+اے پی پی) اپنے فوجیوں کو دو وقت کی روٹی دینے میں ناکام بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو پھر گیدڑ بھبکیاں دینا شروع کر دیں ۔ اپنے فوجیوں کی شرمندگی مٹانے کے لئے پھر سرجیکل سٹرائیکس کا شوشہ چھوڑ دیا ۔ بھارت اپنی فوج کو دو وقت کی روٹی دے نہیں سکتا اور سرجیکل سٹرائیک کے شوشے چھوڑتا رہتا ہے ۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بار پھر گیڈر بھبکی دی کہ پاکستان اور کشمیر کی سرحد کے ساتھ سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ پھر رچا سکتے ہیں ۔ اس سے پہلے ستمبر دو ہزار سولہ میں بھارتی فوج نے پاکستانی سرحد کے ساتھ سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا –