خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی ایئرفورس کا طیارہ خلیج بنگال میں لاپتہ، عملے سمیت 29 افراد سوار

چنئی:(اے پی پی) بھارتی ایئرفورس کا طیارہ پورٹ بلئر جاتے ہوئے خلیج بنگال میں لا پتہ ہوگیا۔ بھارتی ایئر فورس کا مسافر بردار طیارہ چنئی سے پورٹ بلئر جا رہا تھا کہ خلیج بنگال میں لا پتہ ہوگیا۔ بھارتی حکام کے مطابق طیارے کا کنٹرول ٹاور سے آخری بار رابطہ صبح 8 بج کر 12 منٹ پر ہوا تھا جب کہ اس میں طیارے کے عملے سمیت 29 افراد سوارتھے،ریسکیو اہلکاروں نے طیارے کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔