خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی بحریہ نے جاسوسی کیلئے 4اقسام کے سونارز متعارف کروادیے: منوہر

نئی دہلی: (ملت+آئی این پی)بھارتی بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ چار اقسام کے سونارز متعارف کروادیے،بھارتی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ غرقاب آبدوزوں کا پتہ لگانے والے ان سونارز سے سمندروں کے اندر جاسوسی میں مدد ملے گی۔بھارتی میڈیاکے مطابق بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ چار اقسام کے سونارز متعارف کروادیئے ہیں ، غرقاب آبدوزوں کا پتہ لگانے والے ان سونارز سے سمندروں کے اندر جاسوسی میں مدد ملے گی۔ وزیردفاع منوہرپاریکر نے یہ سونارز بحریہ کے حوالے کرتے ہوئے ملکی افواج کی تعریف کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں فورسز کے درمیان تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔