خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی جنرل بخشی نے اپنے خلاف سازش کا بھانڈا پھوڑدیا

پولیس:(ملت+اے پی پی) اور فوج کے اہلکاروں کے بعد اب بھارتی سپرسیڈ لیفٹیننٹ جنرل پروین بخشی نے بھی اپنے خلاف سازش کابھانڈاپھوڑدیاہے۔ وہ کہتے ہیں کچھ کاروباری افرادنےانہیں بدنام کرکےآرمی چیف بننےسےروکا۔ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق ایسٹرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پروین بخشی نے جونیئر افسران سےخطاب میں کہا کہ ان کے خلاف مہم پانچ ماہ سے جاری تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے پیچھے کچھ ایسے کاروباری افراد تھے جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات کی لئے ایسا کیا۔ انہیں بےنقاب کیاجائے۔