خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی حکومت مرکزی بینک کے ساتھ شدید اختلافات منظر عام پر آنے سے پریشان

نئی دہلی ۔(ملت آن لائن) بھارت میں مرکزی بینک اور حکومت کے مابین شدید اختلافات کے منظر عام پر آنے کے بعد حکام واضح طور پر ناخوش اور پریشان ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایک اعلیٰ بھارتی عہدیدارنے کہا ہے کہ ان اختلافات کے بارے میں کھلے عام اظہار رائے کیا جانا اس لیے غلط ہے کہ یوں سرمایہ کاروں میں بھارت کی ساکھ خراب ہو جانے کا خطرہ ہے۔ بھارتی مرکزی بینک کے نائب سربراہ ویرال اچاریہ نے کہا تھا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی آزادی اور خود مختاری پر اثر انداز ہونے کا نتیجہ ممکنہ طور پر تباہ کن ہو سکتا ہے۔