خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی ریاست اترپردیش کے 8 دیہات میں بی جے پی رہنماوں کے داخلے پر پابندی

نئی دہلی ۔(ملت+اے پی پی) بھارتی ریاست اتر پردیش کے کسانوں نے بی جے پی کے رہنماؤں پر 8 دیہات میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی گزشتہ دنوں کسانوں کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی پر پولیس کے لاٹھی چارج اور بدسلوکی کے واقعہ کے بعد مغربی یوپی کے کسانوں نے ناراض ہو کر کے 8 دیہاتوں کے باہر سائن بورڈ نصب کردیئے ہیں جن پر صاف الفاظ میں تحریر کیا گیا ہے کہ ’’کسان ایکتا زندہ باد‘‘ اس گائوں میں بی جے پی کے رہنماؤں کا آنا سخت منع ہے۔ اپنی جان ، مال اور گاڑی کی حفاظت خودکریں۔ واضح رہے کہ بی جے والوں کے خلاف سائن بورڈ امروہہ کے گاوں رسول پور مافی، غالب بڑا، چھجا پورمافی، باقر پور مافی، امہیڑا ، رامپور جناردار وغیرہ میں لگائے گئے۔