خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے جنگلات میں آگ نے دو ہزار ایکٹر رقبے کو جلا کر خاکتسر کر دیا 7 افراد ہلاک

نئی دہلی :(اے پی پی) بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے جنگلات میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی خبر رساں8 ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے صوبے اتر کھنڈ کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے دو ہزار ایکٹر رقبے کو جلا کر خاکتسر کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ نے ہمسایہ ریاست ہماچل کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔ آتشزدگی کے نتیجہ میں اب تک 7 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔ایک ہزار سے زائد فائر بریگیڈ کا عملہ اور ہیلی کاپٹرآگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ ملک کے دو بڑے علاقے جہاں چیتوں کی بڑی تعداد موجود ہے کے لیے خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں رواں برس شدید گرمی سے 330 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔