خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی ریاست اڑیسہ میں بس حادثہ، 27 فن کار ہلاک،11 زخمی ہوگئے

نئی دہلی :(اے پی پی) بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک بس کے حادثے میں 27 فن کار ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 40 فن کاروں جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا ریاست اڑیسہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے بعد بس کے ذریعے واپس آرہے تھے کہ ان کی بس دیو گڑھ ضلع میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بس کے ڈرائیور نے پہاڑی علاقے سے گزرتے ہوئے تیز رفتاری سے ایک موڑ کاٹنے کی کوشش کی لیکن بس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ اڑھائی سو فٹ گہری کھائی میں جاگری ‘ امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو رسوں کی مدد سے کھائی سے نکالا۔