خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالوپرساد کو مزید 5 سال قید کی سزا

بھارتی ریاست بہار کے

بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالوپرساد کو مزید 5 سال قید کی سزا

نئی دلی:(ملت آن لائن) ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد کو چارہ اسکینڈل کے تیسرے مقدمے میں بھی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے مزید 5 سال قید کی سزا سنادی۔ رانچی کی خصوصی سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی) نے اسی کیس میں ایک اور سابق وزیراعلیٰ جگناتھ مشرا کوبھی 5سال قید کی سزا سناتے ہوئے دونوں مجرمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مجرموں نے مویشیوں کے چارے سے متعلق اسکیم میں غیر قانونی طور پر 33 کروڑ روپے نکالے ۔ یہ رقم سن 1992 سے1993 کے عرصے میں نکالی گئی تھی۔
چارہ اسکینڈل کیس میں لالو پرشاد یادیو کو 5 برس قید کی سزا سنادی
دوسری جانب لالو پرساد یادیو کے بیٹے تجیشوی یادیو نے سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جان گئے ہیں کہ بی جے پی اور دیگر سیاسی حریف لالوپرساد کے خلاف سازش کرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں سزائیں دلوارہے ہیں۔ واضح رہے کہ لالو پرساد کے خلاف ان کی وزارت اعلیٰ کے دور میں مویشیوں کے چارے کے لیے مختص رقم سے غیر قانونی طور پر پیسے نکالنے کے 5 مقدمات درج ہیں جس میں سے تین مقدمات میں انہیں مجرم قرار دے کرقید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ دو مقدمات زیرسماعت ہیں۔