خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی ریاست منی پور میں ماؤ باغیوں کے حملے میں میجر سمیت متعدد بھارتی فوجی ہلاک

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ریاست منی پور میں ماؤ باغیوں کے حملے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت متعدد فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے ایک باغی کو مارنے کا دعوی کیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور کے ایک گاؤ ں میں بھارتی فوج نے مشترکہ آپریشن میں باغیوں کو بھاری مالی و جانی نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ہے۔ جبکہ ما باغیوں نے گھات لگاکر حملے میں متعدد بھارتی فوج ہلاک کردئے ہیں، تاہم فوج کی جانب سے ایک میجر امیت دیسول کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ چند ماہ پہلے بھی اسی علاقے میں باغیوں کے حملے میں 21 بھارتی فوج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔