خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بس حادثہ، 13 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہوگئے

رائے پور:(اے پی پی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ ضلع بلرام پور کی حدود میں پیش آیا ہے۔اس حادثے میں کئی مسافر شدید زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم پولیس حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ نہیں ہے۔مقامی پولیس سپرینٹنڈنٹ سدانند کمار کے مطابق:’مہندرا ٹریولز نامی کمپنی کی بس ریاست جھارکھنڈ کے علاقے گڑھوا سے چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور رات کو تقریباً ساڑھے دس یا گیارہ بجے کے آس پاس دل دھووا علاقے کے پاس بے قابو ہوکر ایک نالے میں گر گئی حادثے کا شکار ہونے والی بس میں کل 63 افراد سوار تھے جن میں سے شدید زخمی ہونے والے 16 افراد کو سرگوجا اور بلاس پور کے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 22 افراد کو بلرام پور کے ضلعی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔