نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کاروائی میں 4 علیحدگی پسند باغی بھی مارے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے ریاست چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کی سرحد پر ماؤ نواز باغیوں کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس نے ماؤ نواز باغیوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق سالیر کے علاقے سے ماؤ نوازوں کی ایک ٹیم تلنگانہ کے ضلع کھمم کی طرف جا رہی تھی جہاں سکیورٹی فورسزسے ان کا سامنا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 باغی ہلاک جبکہ 2 فوجی بھی مارے گئے۔