خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی شہری نےپاکستان سےوالہانہ محبت میں اپنےگھرپرسبزہلالی پرچم لہرادیا

نئی دلی:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت وہاں کے عوام کی پاکستان سے محبت میں کمی نہ لاسکی جس کے بعد بھارت میں بھی ایک شخص نے پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے گھر پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ ریاست بہار کے ضلع نلندا میں ایک شہری نے پاکستان کا قومی پرچم اپنے گھر کی چھت پر لہرا دیا جس کی خبر ملتے ہی پولیس شہری کے گھر پہنچ گئی اور پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اتارلیا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ شہری کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں تاہم بھارتی شہری کی جانب سے اپنے گھر پر سبز ہلالی پرچم لہرانے سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیاں بھارتی عوام کو متنفر کر رہی ہیں۔