خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی شہر مظفر نگر میں ہولی کا رنگ پھینکنے پر جھگڑا، دو بھائیوں کو گولی مار دی گئی

مظفر نگر:(اے پی پی) بھارتی شہر مظفر نگر میں ہولی کا رنگ پھینکنے پر جھگڑے کے دوران دو بھائیوں کو گولی مار دی گئی جن کی ہسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جمعرات کو بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق شاملی نامی علاقہ کے نیا بازار میں 25 سالہ شروان کمار اور 21 سالہ راجو کا رنگ پھینکنے پر سنجے نامی نوجوان اوراس کے ساتھی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا جس پردونوں بھائیوں کو گولی مارنے کے بعد دونوں نوجوان فرار ہو گئے پولیس حکام کے مطابق دونوں بھائیوں کی ہسپتال میں حالت نازک ہے جبکہ ملزمان کی گرفتا ری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔