ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں ایک چھوٹا چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی میں جوہو ایرو ڈروم سے اڑان بھرنے والا چارٹرڈ طیارہ سارووڈے نگر کے قریب لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
رپورٹس کے مطابق تعمیراتی سائٹ پر گرنے والے طیارے میں آگ لگ گئی، حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ، 3 مسافر اور ایک راہگیر شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار 12 نشستوں والا یہ طیارہ اتر پردیش حکومت کا تھا، جو 1995 سے استعمال کیا جارہا تھا۔