خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی عدالت کی سموگ کے باوجود میراتھن ریس کروانے کی اجازت

بھارتی عدالت کی سموگ کے باوجود میراتھن ریس کروانے کی اجازت
نئی دہلی:(ملت آن لائن) شدید سموگ کے باوجود بھارت کی ایک عدالت نے نئی دہلی میں منی میراتھن ریس منعقد کرانے کی اجازت دے دی ہے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اس ریس کے منتظمین کے مطابق شرکاء کی صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں اور انہیں اس ایونٹ میں کوئی جسمانی نقصان نہیں ہو گا۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے نئی دہلی ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی کہ ہوا میں شدید آلودگی کے باعث اس ریس کو منسوخ یا معطل کر دیا جائے۔