خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی فضائیہ میں داڑھی رکھنے پر پابندی عائد

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارتی فضائیہ میں داڑھی رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ فضائیہ کا عملہ جب تک سروس میں ہے داڑھی نہیں بڑھا سکتا۔جبکہ سکھوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت ہے اور انگنت سکھ جوانوں اور افسران نے داڑھی رکھی ہوئی ہے۔ ان افسران میں فوجی سربراہ بھی شامل ہیں ۔ بھارتی عدالت عظمی نے داڑھی بڑھانے کے سلسلے میں فضائیہ سے برطرف کئے گئے مسلم فوجی انصاری آفتاب احمد کی اپیل کو مسترد کردیا ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈیوٹی پر رہتے ہوئے داڑھی بڑھانے کی وجہ سے انصاری آفتاب احمد کو بھارتی فضائیہ سے نکال دیا گیا تھا۔اس کے بعد آفتاب احمد نے پہلے کرناٹک ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی تھی اس کے بعد سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔اب سپریم کورٹ میں بھی آفتاب احمد کو مایوسی ہاتھ لگی ہے۔عدالت نے اپیل یہ کہتے ہوئے خارج کر دی کہ ایئر فورس میں رہتے ہوئے کوئی بھی جوان داڑھی نہیں رکھ سکتا