خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی فضائیہ کا جیٹ طیارہ مغربی بنگال میں گرکرتباہ

نئی دہلی: (اے پی پی) بھارتی فضائیہ کاہاک ایڈوانسڈ ٹرینر جیٹ طیارہ مغربی بنگال میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا طیارہ ہاک ایڈوانسڈ ٹرینر جیٹ کلائیکنڈا میں فضائیہ کے بیس پر ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔طیارہ تباہ ہونے سے پہلے دونوں پائلٹ محفوظ طور پر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔ائیر پورٹ کی انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔