خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ، 2 ونگ کمانڈرز ہلاک

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ، 2 ونگ کمانڈرز ہلاک

نئی دہلی:(ملت آن لائن) بھارتی ریاست آسام میں انڈین ایئر فورس کا طیارہ گرِ کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 افسر ہلاک ہوگئے۔ فضائیہ کے طیارے نے جورہت ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور کچھ دیر بعد مجولی کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جو کہ ونگ کمانڈر کے عہدے پر فائض تھے۔
بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ
آسام پولیس نے طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹس کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
………………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مہم

لندن:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مہم شروع کردی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پیلٹ گن سے ہونے والا جانی نقصان حکومت کے لیے شرمناک ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے اندھا دھند استعمال پر ایمنسٹی نے پابندی کے لیے مہم شروع کردی۔ آن لائن پیٹیشن میں مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مہم کے ذریعے لوگ بھارتی حکومت کو پیلٹ گن کے خلاف پوسٹ کارڈز بھیجیں گے۔ ایمنسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کی وجہ سے ہزاروں افراد جان سے گئے اور بینائی سے محروم ہوئے۔ حکومت کا پیلٹ گن کا استعمال نہ روکنا شرمناک ہے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اندھا دھند پیلٹ گن کا استعمال کرتی ہیں جس سے اب تک ہزاروں نوجوان بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔