نئی دہلی (آن لائن)بھارتی فضائیہ نے اپنے فضائی دستے میں شامل ہونے والے پہلی تین لڑاکا خواتین پائلٹ پر دوران تربیت کم از کم 4 سال تک حاملہ نہ ہونے کی شرط عائد کر دی،بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے انڈین ائیر فورس کے وائس چیف ائیر مارشل بی ایس دھنو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ میں شامل پہلی تین لڑاکا خواتین پائلٹ کو یہ ہدایت کی گئی ہے دوران تربیت جسمانی تعلقات قائم کرنے کی کوشش نہ کریں تا کہ ان کی تربیت پر اثر نہ پڑے،ان تینوں خواتین کو حیدر آباد کے قریب بھارتی فضائیہ کے تربیتی مرکز میں تربیت دی جارہی ہے ان خواتین کو جون میں باضابطہ طور پرلڑاکا پائلٹ کی حیثیت سے شامل کیا جائیگا،بھارتی فضائیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان خواتین پائلٹ کی تربیت کا دورانیہ کم از کم پانچ سال ہے جس کے بعد وہ مکمل پائلٹ کی حیثیت اختیار کر سکتی ہیں اس لئے ان خواتین کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ پریگنیسی کے عمل کو ترک کر دیں اور اس پر سختی سے عمل کیا جائے ۔#/s#