خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی فوجی افسروں کی کرپشن کے پول کھولنے والا فوجی تیج بہادر لاپتہ

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارتی فوجی افسروں کی کرپشن کے پول کھولنے والا فوجی تیج بہادر یادیو لاپتہ ہوگیا، گمشدگی کے خلاف اس کی اہلیہ نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، خاوند کو حبس بے جا میں رکھا گیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق۔تیج بہادر یادیو کی بیوی شرمیلا نیہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خاوند کو حبس بے جا میں رکھا جارہا ہے اور ان سے رابطہ بھی کرنے نہیں دیا جاتا۔ جبکہ بھارتی فوج کا کہناہے کہ تیج بہادر اسپتال میں داخل ہے۔ یاد رہے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر نے سوشل میڈیا پر تین ویڈیوز جاری کی تھیں۔جس میں دکھایا گیا تھا کہ سرحد پر بارہ گھنٹے کی ڈیوٹی کرنیوالے جوانوں کو کھانے میں گلی سڑی روٹی اور سالن کی جگہ ہلدی ملا پانی اور ناشتے میں ناقص چائے دی جاتی ہے۔تیج بہادر نے ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ بھارتی فوجی افسر راشن مارکیٹ میں بیچ کر پیسے کھا جاتے ہیں۔جس سے جوانوں کو صرف گلی سڑی روٹی پرگزارا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس نے حکام سے سوال کیا تھ اکہ ناقص خوراک کھانے والے فوجی سرحدوں کی خاک حفاظت کریں گے۔ تیج نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چیف آف آرمی اسٹاف سے تحقیقات کی اپیل کی تھی