خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی فوج نےاسرائیل کے ساتھ میں جنگی مشقوں کا آغاز کردیا

بھارتی فوج نےاسرائیل کے ساتھ میں جنگی مشقوں کا آغاز کردیا
تل ابیب: (ملت آن لائن) بھارتی فوج نے اسرائیل اور دیگر ملکوں کی افواج کے ساتھ اسرائیل میں جنگی مشقوں کا آغاز کردیا، بھارتی فوج کا دستہ مشقوں میں حصہ لینے کیلئے پہلے ہی اسرائیل پہنچ چکا ہے۔ بھارتی فوج کے دستے میں کمانڈوز بھی شامل ہیں۔ جمعہ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل میں ہونے والی ’’بلیو فلیگ‘‘ مشقوں میں بھارتی فوج کے کمانڈوز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ بھارت کی بری فوج کے اہلکاروں کے علاوہ بھارتی فضائیہ کا سی 130جے سپر ہرکولس طیارہ بھی اسرائیل میں ہونے والی مشقوں میں شریک ہے۔ ان مشقوں میں بھارتی افواج کے اہلکاروں کو اسرائیل کے علاوہ 8 دیگر ملکوں کے فوجی دستوں کے ساتھ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ بھارت کے دفاعی حکام کا کہنا کہ ان مشقوں کے نتیجے میں بھارتی فوج کو عسکریت کے انسداد کیلئے اپنی استعداد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ’’بلیو فلیگ‘‘ مشقوں کا مقصد اسرائیلی فوج کے بین الاقوامی فوجی تعاون کو بڑھانا ہے۔ بھارت پہلی بار ان مشقوں میں شرکت کررہا ہے دیگر ملکوں میں امریکہ، فرانس، جرمنی، پولینڈ، اٹلی اور یونان شامل ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسرائیل بھارت کو دفاعی سازوسامان فراہم کرنے والے ممالک میں تیسرے یا چوتھے نمبر پر ہے۔