سری نگر:(ملت آن لائن) بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں اور یومِ شہدائے کشمیر پر بھی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران علاقے کا مکمل محاصرہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوج نے آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا جن کی شناخت محمد ادریس سلطان اور عامر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔