خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی فوج کابھانڈا پھوڑنے والے سپاہی تیج بہادرکی نئی ویڈیووائرل

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارتی فوجی افسروں کی کرپشن کو بے نقاب کرنیوالے فوجی تیج بہادر کی نئی ویڈیو نے ایک بار پھر دھوم مچادی ، تیج بہادر کا کہنا ہے بھارتی سپاہیوں کے ساتھ ظلم کا انکشاف کیا تو مجھے بھی مارا پیٹا جانے لگا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تیج بہادر نے دکھائی تھی وہ حقیقت جس پر بھارت میں بھونچال آگیا تھا ۔ سپاہیوں کے لیے ناقص کھانے پینے کیانتظامات کا سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا تھا ۔بھارتی فوجی افسران کی کرپشن کو دنیا کے سامنے لانے والے اس سپاہی اور گھر والوں پر مصبیتوں کے پہاڑ توڑ دیے گئے ۔ تیج بہادر کے بعد تو دوسرے اہلکاروں میں بھی ہمت ہوئی اور انہوں نے اپنے ہی افسروں کو بے نقاب کرنا شروع کردیا ۔اور اب تیج بہادر نے پھر سے اپ لوڈ کردی ہے ایک ویڈیو جس میں انہوں نے دہائی دی ہے کہ سچائی دکھانے پر ان پر زندگی تنگ کردی گئی ہے۔تیج بہادر کے مطابق سب کچھ دکھانے کے باوجود بھارتی فوج سے کرپشن ختم نہیں ہوئی ۔ بلکہ الٹا انہیں ذہنی اور جسمانی ٹارچر کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ تیج بہادر ، بھارتی عوام اور انتہا پسند حکمرانوں سے انصاف مانگ رہا ہے لیکن مودی کی فوج اس سے اور اس کے خاندان سے بدلہ لینے پر تلی ہوئی ہے ۔