خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3فوجی افسر ہلاک

کولکتہ: (ملت+آئی این پی)مغربی بنگال میں بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر حادثہ میں تباہ ہو گیا اور اس پر سوار فوج کے تین افسران ہلاک جبکہ ایک جے سی او زخمی ہو گیا۔ بدھ کے روز یہ ہیلی کاپٹر سلگیری علاقے کے قریب سکھنا فوجی کیمپ کے ہیلی پیڈ پر اتر رہا تھا جب وہ گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ بھارتی فوج نے ہیلی کاپٹر تباہ ہونے پر کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔