خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی فوج کےاسلحہ خانےمیں آگ، 20 اہلکارہلاک

نئی دہلی:(اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں واقع فوج کے ایک اسلحہ کانے میں آگ لگنے سے 2 افسران سمیر 20 فوجی ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع وردھا میں واقع قصبے پُلگاؤں میں واقع بھارتی فوج کے اسلحہ خانے میں پیراورمنگل کی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد اسلحہ خانے میں رکھے بارودی مواد دھماکے سے پھٹنے لگے ، جس سے آگ نے اسلحے کانے کے دیگر حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں بھارتی فوج کی ڈیفنس سیکیورٹی کورکے کئی افسران اورجوان ہلاک اورزخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے 2 افسران سمیت 20 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ کئی شدید زخمی ہیں۔سیکیورٹی اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں آباد عام شہریوں کے بحفاظت نکاللیا گیا ہے اس کے علاوہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔پلگاؤں کا اسلحہ خانہ ملک میں بھارتی فوج کے چند سب سے بڑے اسلحہ خانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔