خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی مفتی کا ناچ گانے والی شادیوں میں نکاح پڑھانے سے انکار

بھارتی مفتی کا ناچ گانے والی شادیوں میں نکاح پڑھانے سے انکار

دیوبند:(ملت آن لائن) بھارت میں دارالعلوم دیو بند کے ایک مفتی اظہر حسین نے موسیقی اور رقص والی شادیوں میں نکاح پڑھانے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے قاضی اظہر حسین نے کہا جس شادی میں موسیقی یا رقص ہوگا وہ وہاں نکاح نہیں پڑھائیں گے، ایسی شادی جس میں غیر اسلامی فعل یعنی ڈی جے یا ڈانس گانا ہوگا ایسی شادی کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور ان شادیوں میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ مفتی اظہر نے کہا کہ اگر نکاح سے پہلے تقریب میں ڈانس یا رقص کیا گیا اور نکاح خواں کو اس بات کا علم نہ ہو تو کوئی بات نہیں۔ انہوں نے ملک بھر کے قاضی اور نکاح خواں حضرات سے اپیل کی کہ جن شادیوں میں غیر اسلامی کام ہو اور ناچ گانا ہو،ایسی شادیوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے ان میں شرکت نہ کی جائے۔
……………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….جنوبی افریقہ کی رہنماء ونی منڈیلا انتقال کر گئیں

جنوبی افریقہ: (ملت آن لائن) جنوبی افریقہ کی نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والی رہنماء ونی منڈیلا 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ونی منڈیلا کی موت کی اطلاع ان کے معاون نے دی ہے۔ ونی مادِکیزیلا منڈیلا سابق جنوبی افریقی صدر نیلسن منڈیلا کی سابق اہلیہ تھیں۔
یہ جوڑا جنوبی افریقہ کی اس وقت کی نسل پرستانہ حکومت کے خلاف طویل جدوجہد کی علامت بن گیا تھا۔
خاندان کے ترجمان وکٹر دلامینی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ طویل عرصے علالت کے بعد فوت ہوئی ہیں۔ ان کی موت پیر کی سہ پہر پرسکون انداز میں ہوئی، اور ان کے خاندان والے اور عزیز ان کے گرد موجود تھے۔ ونی منڈیلا 1936 میں ایسٹرن کیپ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کی شادی 38 برس تک قائم رہی، تاہم اس دوران تین عشروں تک منڈیلا پابندِ سلاسل رہے۔ 1996 میں دونوں کی طلاق کے باوجود ونی نے منڈیلا کا نام اپنے ساتھ جوڑے رکھا اور منڈیلا کے مرنے تک ان کے ساتھ تعلق ختم نہیں کیا۔