خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی میڈیا نے حکومت سےمطالبہ کردیا

نئی دہلی: (ملت+آئی این پی)بھارتی میڈیا نے حکومت سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔معروف بھارتی اخبار ’’دی ہندو‘‘ نے حکومت سے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بحالی کیلئے ایک روڈ میپ بنانا چاہیے ۔اخبار نے اپنی ایک اشاعت میں لکھا ہے کہ جموں وکشمیر کے مچھل سیکٹر میں تین بھارتی فوجیوں کی ہلاکت جن میں سے ایک کا سر قلم کردیا گیا تھا کے واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت دونوں کو اس خطرے سے الرٹ ہوجانا چاہیے کہ اس سے دونوں جانب سے بدلے اورجوابی کاروائیوں کا سلسلہ کنٹرول سے باہر ہوجائے گا۔دشمنی کی دہائیوں کے بعد نومبر 2003کی رسمی جنگ بندی کے بعد اسے وقت میں امن کو بہت فروغ ملا تھا جب بھارت عسکریت پسندی ،دہشتگردی اور سیاسی بحران سے دوچار تھا۔