خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی نوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر محبوبہ کے گھر میں ہی خودکشی کر لی

جے پور (ملت آن لائن + آئی این پی) بھارتی نوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر محبوبہ کے گھرمیں خودکشی کر لی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں 25سالہ نوجوان نے معمولی جھگڑے کے بعد اپنی محبوبہ کے گھر میں ہی خودکشی کر لی ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت گورو کے نام سے ہوئی ہے جو رات گئے اپنی محبوبہ کے گھر آیا جہاں انکا جھگڑا ہوا جس کے بعد لڑکی کچن میں چلی گئی تو نوجوان نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کیا اور پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ۔دونوں ضلع کوٹا کے ایک ہی سکول میں پڑھاتے تھے۔واقعے کے بعد لڑکی نے پولیس کو آگاہ کیا اور گورو کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں تاہم پولیس کو خاتون کے گھر سے کوئی ایسی تحریر نہیں ملی جس سے پتہ چل سکے کہ نوجوان نے خودکشی کیوں کی ۔