خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی وزارت داخلہ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے بی سی سی آئی کے خط کو مستردکردیا

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارتی وزارت داخلہ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے بی سی سی آئی کے خط کو مستردکردیا، وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے حالات سازگار نہیں ہیں اس لئے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی فی الحال اجازت نہیں دے سکتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے بی سی سی آئی کے خط کو مستردکردیا ہے ۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے حالات سازگار نہیں ہیں اس لئے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی فی الحال اجازت نہیں دے سکتے۔راج ناتھ سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں پاک بھارت سیریز نہیں ہورہی۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سیریز نہ ہونے پر بھارت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کااعلان کیا تھا جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلنے کیلئے حکومت کو خط لکھا تھا۔