خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ہماچل پردیش میں ریلی سے خطاب

نئی دہلی /شملہ(ملت + آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے علاقے میں مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کا اسرائیلی فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی سے موازانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج کے کارنامے اسرائیل کے مقابلے میں کسی طور کم نہیں،پوری قوم اور دنیا بھارتی مسلح افواج کی بہادری کی باتیں کررہی ہے۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست ہماچل پردیش کے دورے کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماچل پردیش نے قوم کو کئی بہادر فوجی دیئے ہیں جو سالوں تک ملک کی حفاظت کیلئے لڑتے رہے ۔نریندر مودی نے ہماچل پردیش کو بہادروں کی زمین قرار دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کے تقریبا ہر خاندان کے فرد مسلح افواج کا حصہ ہیں۔ میں حاضر سروس اورریٹائرڈ فوجیوں کا احترام کرتا ہوں۔حکومت مسلح افواج کے ایک رینک ایک پنشن کے دیرنہ مطالبے پر عمل درآمد کیلئے کام کررہی ہے ۔نریندر مودی نے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے علاقے میں مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کا اسرائیلی فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی سے موازانہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوج کے کارنامے اسرائیل کے مقابلے میں کسی طور پر کم نہیں ہیں۔پوری دنیا بھارتی مسلح افواج کی بہادری کی باتیں کررہی ہے ۔دفتر سنبھالنے کے بعد نریندر مودی کا ہماچل پردیش کا یہ پہلا دورہ ہے ۔