خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی وزیراعظم کا منہ کالاکرنے والے کو25لاکھ روپے انعام دینے کااعلان

کلکتہ (ملت + آئی این پی) بھارتی شہرکلکتہ کی ٹیپوسلطان مسجدکے شاہی امام نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے ان کی داڑھی اورسرکے بال مونڈ کرمنہ کالاکرنے والے کو25لاکھ روپے انعام دینے کااعلان کر دیا ،بھارتیہ جنتاپارٹی نے مو ولانا نورالرحمن برکاتی کیخلاف مقدمہ درج کرادیابھارٹی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ٹیپو سلطان مسجد کے شاہی امام مولانا نورالرحمن برکاتی اور مسجد کی شوری ٰنے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف فتوی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹوں کی تبدیلی کے مسئلے کے بعد عام آدمی کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ بھارت کے زیادہ تر عوام ممتا بینرجی کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔مولانا نورالرحمن برکاتی کا کہنا تھانریندر مودی کا داڑھی رکھنا جعلسازی ہے لہٰذا جو بھی مودی کی داڑھی کاٹ کر اورانہیں گنجا کرکے ان کا منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔دوسری جانب بی جے پی کے ریاستی سیکرٹر ی ریتش تیواری نے اس فتوے کے اجرا پرشاہی امام کے خلاف جوراسکھو پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا۔