خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی وزیراعظم کا پتلا نذر آتش

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارت میں مودی سرکار کی عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے جلائے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے زیر اہتمام مظاہرے میں نریندر مودی کا پتلا جلایا گیا۔مظاہرے سے خطاب میں کانگریس رہنماوں نے کہا کہ مودی سرکار نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے، عوام کا پورا دن کرنسی نوٹوں کے لیے لائنوں میں کھڑے کھڑے ہی گزر جاتا ہے۔